۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سیدہ زہرا نقوی

حوزہ/ عید الاضحٰی کے موقع پر رکن پنجاب اسمبلی و مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے کہا کہ عید الاضحٰی مسلمانوں کو اپنے ایمان اور ملک و ملت کیلئےبڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا درس دیتی ہے اپنی ذات کی نفی کرنا ہی قربانی کا اصل مفہوم ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ عید الاضحٰی کے موقع پر رکن پنجاب اسمبلی و مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے کہا کہ عید الاضحٰی مسلمانوں کو اپنے ایمان اور ملک و ملت کیلئےبڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا درس دیتی ہے اپنی ذات کی نفی کرنا ہی قربانی کا اصل مفہوم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے اس عظیم موقع پر انفرادی مفادات کو بالاے طاق رکھ کر قومی اور ملکی مفادات کو ترجیح دینا ہوگی اور ان لوگوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہوگا جو انتہائی مشکل حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا اللہ تعالیٰ تمام اہل وطن کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور دنیاوی و اخروی سعادتوں سے نوازے۔

 انہوں نے مزید کہا وطن عزیز کو دہشتگردی اور قدرتی آفات سمیت کئ مسائل کا سامنا ہے ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں جزبہ ایثار و قربانی ، اخوت و بھائی چارہ ،ہمدردی و مذہبی رواداری ،امن و آشتی اور پیار محبت کے پرچار اور اعلی اخلاقی اقدار پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت پہلے سے کہیں ذیادہ ہے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .